وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک رواں ماہ 20 نومبر سے نئی دہلی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے فروغ اور ایس سی او کے دائرہ کار میں عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
