وزیرِاعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں مال مویشی کے شعبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔
وزیرِاعظم نے نجی شعبے کے ماہرین کو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں شامل کرکے اسے ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ درآمد کیے گئے مویشیوں سے حاصل ہونے والے گوشت اور ڈیری مصنوعات کو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمد کرنا چاہیے۔
وزیرِاعظم نے اس امر پر زور دیا کہ نجی شعبے کو لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے مویشیوں کے لیے جدید اور مؤثر ویکسین تیار کرنے کے لیے قومی سطح کا ایک پلانٹ قائم کرے گی۔
شہباز شریف نے قومی زرعی تحقیاتی مرکز میں لائیو اسٹاک ویکسین پلانٹ قائم کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر حکمتِ عملی پیش کرنے کی ہدایت کی۔
