قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دو ہزار تیس تک سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں میں تیس فیصد برقی گاڑیاں شامل ہوں۔
انہوں نے برقی گاڑیوں کے رجحان کے فروغ کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلند عمارتوں کی پارکنگ میں برقی گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی سہولت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایل ڈی اے سمیت ترقیاتی ادارے صرف ان منصوبوں کو منظوری کے سرٹیفکیٹ جاری کریں گے جن میں چارجنگ اسٹیشنز موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ موٹرویز کے ساتھ بھی برقی گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی سہولیات نصب کی جائیں گی۔
