پاکستان کے صفِ اول کے ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے گیمنگ کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”زیڈ وکٹری لیگ” متعارف کروا دیا ہے۔ اس کے ذریعے روزانہ کے چیلنجز، گیمنگ ٹاسکس، ٹورنامنٹس، خصوصی گیمز اور منتخب گیمنگ مواد کو یکجا کر کے گیمنگ کے تجربے کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔
زیڈ وکٹری لیگ صارفین کو گیمنگ میں اپنی سرگرمیوں کے ذریعے کریڈٹس حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہیں گیمنگ کرنسی اور مختلف انعامات کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح صارفین اپنی پسندیدہ تفریح سے مزید مستفید ہو سکیں گے۔ نوجوان پاکستانیوں کے آن لائن میل جول، گیمنگ اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ پلیٹ فارم گیمنگ، تفریح اور انعامات کو ایک مربوط طریقے سے یکجا کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو زونگ کے قابلِ اعتماد نیٹ ورک کی معاونت حاصل ہے، کیونکہ گیمنگ کا بھرپور تجربہ اسی وقت ممکن ہے جب ضرورت کے وقت کنکشن بہترین ہو۔
صارفین روزانہ کی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے، چیلنجز کی تکمیل، گیمنگ ٹاسکس، زیڈ وکٹری اوریجنلز اور دیگر ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر کریڈٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کریڈٹس ہر صارف کے والٹ میں محفوظ رہتے ہیں، جنہیں ریوارڈز سیکشن کے ذریعے مختلف گیمز کی کرنسی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان میں پب جی موبائل کے یو سی (UC)، فری فائر کے ڈائمنڈز، مائن کرافٹ کے مائن کوائنز اور فورٹ نائٹ کے وی بکس (VـBucks) شامل ہیں۔ ان انعامات کا حصول کیٹلاگ میں دستیابی اور درکار کریڈٹس کی تعداد سے مشروط ہے۔
روزانہ، ہفتہ وار اور اسکواڈ ٹورنامنٹس کے ذریعے کھلاڑی مقابلہ کرکے کریڈٹس جیت بھی سکتے ہیں، جبکہ لیڈر بورڈ پر اپنی کارکردگی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ‘لرن اینڈ ون’ سیکشن میں گیمنگ ٹپس، حکمتِ عملی، اسٹریمز اور پوڈکاسٹس دستیاب ہیں، جبکہ ‘ہائی لائٹس’ میں ٹورنامنٹس کے دلچسپ لمحات پیش کیے جائیں گے.
زونگ کے ہیڈ آف وی اے ایس ڈیولپمنٹ، مائیکل سیکویرا نے پلیٹ فارم کے اجرا پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا، ”ایک ٹیکنالوجی سروسز ادارے کی حیثیت سے ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگی کو مزید سہل بنانے اور صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ زیڈ وکٹری لیگ تفریح اور انعامات کو صارفین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر اس وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔”
زیڈ وکٹری لیگ زونگ کے پری پیڈ صارفین کے لیے ویب اور مائی زونگ ایپ پر دستیاب ہے۔ یہ پلیٹ فارم گیمنگ، صارفین کی شمولیت اور انعامات کے ذریعے زونگ کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو وسعت دینے اور پاکستان کی ڈیجیٹل و ذہین تبدیلی کو آگے بڑھانے کے عزم کا عکاس ہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور 5G کے ذریعے پاکستانیوں کے رابطوں، کام، تعلیم، تخلیقی سرگرمیوں اور آن لائن میل جول کے انداز میں تبدیلی آ رہی ہے۔ زونگ اپنی خدمات اور صارفین کے تجربات کو مزید وسعت دے رہا ہے، تاکہ ایک زیادہ مربوط، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ذہین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
