زونگ کا ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام، پاکستانی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے لیے تیار کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم

پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر نالج پلیٹ فارم کے اشتراک سے زونگ ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت، مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں نوجوان لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کے 35 شہروں میں 300 سے زائد سکولوں کے پچاس ہزار سے زیادہ طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیںجن میںپانچ ہزار سے زائدلڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ مرحلہ ڈیجیٹل ایجوکیشن سے آگے بڑھ کرنئی نسل کو ایسی مہارتوں اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو دنیا میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔

اگلے ایک سال کے عرصہ میں اس پروگرام کے ذریعے کالجز اور یونیورسٹیوں کے دس ہزار طلبہ تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں اپنی ضرورت کے مطابق سیکھنے اور کھیل پر مبنی ڈیجیٹلایجوکیشن دی جائے گی، جس میں مصنوعی ذہانت، تجزیاتی سوچ اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔ ان اہم صلاحیتوں کو فروغ دے کر پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں بامعنی شرکت کے لیے درکار مہارتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

پروگرام کے اس نئے مرحلے کا بنیادی حصہ نوجوان خواتین کو بااختیار بناناہیجس کے تحت تقریباً چھ ہزارلڑکیوں کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو مجموعی ہدف کا 60 فیصد ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کی تعلیم تک رسائی بڑھانا اور پاکستان کے ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ملک بھر میں پروگرام کی رسائی برقرار رکھتے ہوئے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ واقع ان پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جہاں معیاری ڈیجیٹلایجوکیشنکے مواقع تک رسائی تاحال ایک اہم ضرورت ہے۔

زونگ کی ڈائریکٹر اسٹریٹجی اور ترجمان نبیلہ یزدانی نے کہاکہ، ”زونگ میں ہمارا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی ،رابطے کی سہولت فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر بامعنی اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے ذریعے ہم مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں، ڈیجیٹل شمولیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوان خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی سروسز ادارے کی حیثیت سے ہم مواقع دینے، شمولیت اور طویل مدتی پائیدار سماجی اثرات کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم پر قائم ہیں۔”

نالج پلیٹ فارم کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمیر علی نے کہاکہ، ”بچیوں کے اس عالمی دن پر ہمیں زونگ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹلایجوکیشن تک رسائی بڑھانے پر فخر ہے۔ ہم مل کردس ہزار طلبہ تک پہنچیں گے، جن میںساٹھ فیصد نوجوان خواتین ہوں گی۔ ہماری مشترکہ توجہ ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے بامعنی تعلیمی مواقع پیدا کرنے پرمرکوز ہے۔”

اس شراکت داری کے ذریعے زونگ ایک ایسے پاکستان کے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے جہاں ہر فرد کو ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے بااختیار بنایا جائے اور ایجوکیشن اور دیگرمواقعوں تک رسائی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے قابل بنائے۔ ڈیجیٹل اسکالرز پروگراممصنوعی ذہانت کے لیے تیاری، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور خواتین کی شرکت پر سرمایہ کاری کے ذریعے، پاکستان کی ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی کو ممکن بنانے کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے تاکہ ملک میں جدت کے نئے دور کی تشکیل میں صلاحیت، عزم اور مواقع کو بنیادی اہمیت حاصل ہوسکے۔

↑
Exit mobile version