احسن اقبال کا ٹرانسپورٹ روٹس کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹرانسپورٹ روٹس کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ پاکستان کے ذریعے وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کیا جا سکے۔

منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (CAREC) کی 25ویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریفک کو برآمدات میں تبدیل کرنے اور مقامی آبادی کے لیے روزگار و معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے لاجسٹکس اور پیداواری مراکز قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کولڈ اسٹوریج، پیکیجنگ، گوداموں اور ہلکی صنعتوں کی سہولیات سمیت مختلف مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے CAREC خطے میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مرحلہ وار ڈیجیٹل انضمام کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتا ہے۔

↑
Exit mobile version