2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ، طریقہ کار طے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا امور فوری مکمل کرکے برآمدی عمل تیز کیا جائے، تاکہ شوگر انڈسٹری اور گنے کے کاشتکاروں کو سہارا دینے کے ساتھ زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ ہو اور مقامی صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے متعلقہ حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

↑
Exit mobile version