پاکستان، بنگلہ دیش کا کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد حاتم سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے تحت سرگرمیوں کے انعقاد اور مشترکہ کاروباری ملاقاتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو جنوری دو ہزار ستائیس میں ڈھاکہ میں ہونے والی بنگلہ دیش کی بین الاقوامی ٹیکسٹائل، نٹنگ اور گارمنٹس صنعت کی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ہائی کمشنر نے دوطرفہ تجارت اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیش نٹ ویئر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

↑
Exit mobile version