ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن عزم استحکام ویژن کے تحت کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

جہنم واصل ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسورکے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔

↑
Exit mobile version