حوثیوں کے مسلسل حملوں کے تناظر میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاکستان

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کے مسلسل حملوں کے تناظر میں پاکستان مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اکیاسی ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا موقف اجاگر کریں گے اور مذاکرات، سفارت کاری، تحمل اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت کا اعادہ کریں گے۔

وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور عالمی معاشی چیلنجز سے متعلق پاکستان کی ترجیحات بیان کریں گے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائیں گے۔

Exit mobile version