وزیر تجارت جام کمال خان اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی قائمہ کمیٹی کے بیالیسویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے استنبول میں ہیں۔
دورے کے دوران وزیر تجارت کمیٹی کے وزارتی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وہ ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں تجارتی تعلقات مضبوط بنانے، تجارتی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کیلئے قرض برائے تجارت کا طریقہ کار وضع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر کی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے، علاقائی تجارتی روابط مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔
