چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے، معطل کرنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی اور اس کا براہِ راست جواب دیا جائے گا۔
وہ آج اسلام آباد میں چھٹے ’پاکستان واٹر ویک 2026‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان پانی کو کبھی بھی ہتھیار بنانے یا جغرافیائی سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک مؤثر اور پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے اور کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر اس کی شقوں میں ترمیم، انہیں معطل یا منسوخ نہیں کر سکتا۔
