وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی فیلڈ فورس کے لیے باڈی وورن کیمروں کا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد پولیسنگ میں شفافیت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق باڈی وورن کیمروں سے پولیس آپریشنز کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی، جبکہ کرپشن کی روک تھام اور پولیسنگ میں شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔
یہ کیمرے پنجاب کے 43 شہروں میں قائم اسمارٹ سیف سٹی سسٹمز سے منسلک ہوں گے، جس کے ذریعے متعلقہ اضلاع کے سیف سٹی کنٹرول رومز سے لائیو مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
پنجاب پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز کے اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران یہ کیمرے استعمال کریں گے۔
