لبنان کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے آج پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

پاکستان مونومنٹ پہنچنے پر وفاقی کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے لبنانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے بعد لبنانی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

Exit mobile version