احسن اقبال کا قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، قانون کی بالادستی ہی ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے آج نارووال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ترقی اور استحکام کے لیے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وکلا برادری جمہوریت کا ایک مضبوط ستون ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان مؤثر تعاون سے نظام انصاف مزید مضبوط ہوگا اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

↑
Exit mobile version