بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، انڈونیشیا کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ فوجی سطح پر تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصاً پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button