وزیر صحت کا ملک بھر میں نظام صحت بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملک بھر میں نظام صحت بہتر بنانے اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرہ یقینی بنانے کے لیے مریضوں کی نگہداشت کے موجودہ نظام کو صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تین روزہ ہیلتھ ایشیا نمائش اور کانفرنس ملک کی صحت کی صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

Exit mobile version