نجی حج سکیم کے تحت 80 فیصد دستیاب نشستوں کی بکنگ مکمل

سرکاری حج سکیم کے تحت بکنگ مکمل ہونے کے بعد نجی حج سکیم کے تحت بکنگ کے عمل میں تیزی آ گئی ہے، جبکہ 80 فیصد دستیاب نشستوں کی بکنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔

یہ بات مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نجی حج سکیم کے تحت تقریباً پندرہ ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین نے حج واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کروا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین اپنی بکنگ اور واجبات کی ادائیگی آئندہ ماہ کی بیس تاریخ سے قبل مقررہ ڈیجیٹل ذرائع سے کریں تاکہ مالی لین دین میں شفافیت برقرار رہے اور حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

↑
Exit mobile version