وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
