وزیراعظم کی میری ٹائم ریفارمز ٹاسک فورس کے تحت پاکستان کے بحری شعبے میں خود انحصاری اور جدید کاری کی جانب نمایاں پیش رفت جاری ہے۔
نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (NDMS) بندرگاہوں سے متعلق ملکی ضروریات پوری کرنے میں خود انحصاری کی بنیاد کے طور پر ابھر رہا ہے۔
این ڈی ایم ایس، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ اقدام ہے۔
این ڈی ایم ایس کے ذریعے پاکستان پہلی مرتبہ بندرگاہوں کی دیکھ بھال اور ڈریجنگ کے شعبوں میں زیادہ قومی خود انحصاری حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا فریٹ کوریڈور کراچی پورٹ پر کارگو کی نقل و حرکت کو بہتر بنا رہا ہے۔
