پاکستان اور کرغزستان دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بشکیک میں کرغزستان کے صدر صدار جپاروف کے ساتھ ملاقات کو مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے سڑک، ریل اور فضائی رابطوں کے ذریعے باہمی روابط کو مزید بہتر بنانے اور صحت، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے عوامی سطح پر روابط کو بھی مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، بالخصوص سیاحت، کھیل، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے پر توجہ دی جائے گی۔

شہباز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔

Exit mobile version