پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا تجارت و سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب بٹ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Exit mobile version