پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کی 55ویں یومِ شہادت کے موقع پر قوم اور مسلح افواج پاکستان کے اس عظیم سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی نیول اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ایئر اسٹاف اور مسلح افواج پاکستان نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
1971 میں آج ہی کے دن پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات، عزم اور فرض سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کی بے مثال قربانی پاکستان کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے عزم کی روشن مثال ہے۔ راشد منہاس شہید کا کردار جرات، وفاداری، حب الوطنی اور فرض سے وابستگی کی علامت بن چکا ہے۔
قوم اور مسلح افواج پاکستان اس عظیم شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور ورثہ آج بھی قوم اور مسلح افواج کے لیے جرات، ایثار، حب الوطنی اور فرض شناسی کی تحریک کا ذریعہ ہے۔
