نائب وزیراعظم اور روسی سفیر کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خورےف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اہم شعبوں میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version