سی ڈی ایف کا پاک فوج کے سابق فوجیوں کی قومی استقامت مضبوط بنانے میں کردار کو خراج تحسین

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں راولپنڈی میں استقبالیہ دیا۔

استقبالیے میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملک کے دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور زندگی بھر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کے مسلسل کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔

سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Exit mobile version