کوئٹہ میں بنیادی فوجی تربیتی کورس 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

173 جوان تربیت مکمل کرنے کے بعد پاک فوج میں شامل، نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم

کوئٹہ میں بلوچ ٹریننگ ونگ کے زیر اہتمام بنیادی فوجی تربیتی کورس 22 کے جوانوں کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باضابطہ طور پر پاک فوج کا حصہ بن گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران جوانوں نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نئے فوجی جوانوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور باضابطہ طور پر پاک فوج میں شامل ہونے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور وہ ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور جذبے کے ساتھ ادا کریں گے۔

↑
Exit mobile version