حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا، پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا

وفاقی حکومت نے آج کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version