پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور علما کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ علما اور مذہبی رہنماؤں کی مذہبی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی اور نفرت کے خاتمے میں قائدانہ کردار ادا کریں اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔

ملاقات میں معروف بین الاقوامی مبلغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اسکالر ڈاکٹر لیف ہیٹ لینڈ بھی موجود تھے۔

Exit mobile version