حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

وفاقی حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version