امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور دلچسپی رکھنے لگے

امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں دستیاب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ دلچسپی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے کراچی کے دو روزہ دورے پر آنے والے اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد نے ظاہر کی۔

امریکی وفد نے پاکستان میں بہتر ہوتے ہوئے کاروباری ماحول کو سراہتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

دورے کے دوران وفد نے سندھ حکومت کے وزراء سے ملاقاتیں کیں، جہاں بن قاسم انڈسٹریل پارک، کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وفد کو سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ، کیٹی بندر پورٹ، این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور مجوزہ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات میں امریکی وفد نے کیپٹل مارکیٹس، زراعت، ٹیکسٹائل، توانائی، معدنیات، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔

Exit mobile version