بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی ارکانِ کانگریس کی پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

امریکی کانگریس کے ارکان مائیکل بامگارٹنر اور ریان زنکے نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس مین مائیکل بامگارٹنر نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارت کاری میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، جبکہ غزہ کے معاملے پر بھی پاکستان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی جانب گامزن ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور کاروباری تعاون میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے بقول دوطرفہ تعلقات اب صرف سیکیورٹی تعاون تک محدود نہیں رہے بلکہ مختلف شعبوں میں وسعت اختیار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کانگریس مین ریان زنکے نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مؤثر رابطے موجود ہیں، جس کے باعث انہیں یقین ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button