نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن، استحکام اور مثبت پیش رفت کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعمیری روابط، امن اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
