پاکستان اور سری لنکا کا تجارت، دفاع اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر سری لنکا کے وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی اور دوستانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، اقتصادی روابط، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے وفود کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version