عبدالصمد انقلابی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی کو صحت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کو جیل میں اکثر سینے میں درد رہتا تھا اور 09 جولائی 2026 کو جب انھیں جیل سے رہائی ملی تو جیل سے نکلتے ہی وہ چیک اپ کے لیے ہسپتال چلے گئے۔ سینے کی درد کی وجہ سے انھیں تشویشناک حالت میں صورہ ہسپتال داخل کیا گیا۔ چند دن بعد انھیں کے Super Specialty Hospital Shereen Bagh Srinagar منتقل کردیا۔

طبیعت میں کچھ بہتری آنے کے بعد عبدالصمد انقلابی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ تاہم، ان کی صحت تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے اور انہیں شدید جسمانی کمزوری کا سامنا ہے۔ سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں دل اور گردوں کی تکلیف ہے جس کے لیے انہیں ہر وقت نگرانی کی ضرورت رہتی ہے۔

Exit mobile version