عبدالصمد انقلابی کی سی این ایس (CNS) کے ایڈیٹر ان چیف اور سینئر صحافی جناب رشید راہی صاحب، کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے ایڈیٹر ان چیف اور سینیئر صحافی جناب رشید راہی صاحب، کے بڑے بھائی محمد انور راتھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں پیر عبدالصمد انقلابی نے سی این ایس (CNS) کے ایڈیٹر ان چیف اور سینئر صحافی جناب رشید راہی صاحب، کے بڑے بھائی محمد انور راتھر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہےآپ کے بڑے بھائی کے اچانک انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہوا۔ یقیناً ایک بڑے بھائی کا سایہ کسی بھی خاندان کے لیے والد کے سائے کی مانند ایک مضبوط حصار اور حوصلہ ہوتا ہے، اور ان کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافتی برادری اور محبین رشید راہی صاحب اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام (جنت الفردوس) عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور جناب رشید راہی صاحب سمیت تمام پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ ہم سب اس کٹھن وقت میں آپ کے لیے دستِ دعا ہیں۔

↑
Exit mobile version