کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منا کر عالمی برادری پر ایک دفعہ پھریہ واضح کیا کہ کشمیری کسی صورت مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کا جابرانہ اور غیرقانونی قبضہ تسلیم نہیں کرتے ہیں،بھارت نے کشمیریو ں کی خواہشات کے برعکس جموں کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے غیرقانونی قبضہ ہوا ، 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے 1947 میں اس روز بھارت نے فوجی طاقت پر کشمیریوں کے ان تمام بنیادی پر ڈاکہ ڈالا جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔
انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور تاریخی مقامات کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے اور دنیا پر واضح کیا کہ کشمیری کسی صورت بھارت کے کشمیر پر غیرقانونی اورجابرانہ قبضہ تسلیم نہیں کرتے،کشمیر ایک متنازعہ علاقہ جس کا حل ہونا اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ابھی باقی ہے۔
سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریو ں کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے مختلف حربے اور مذموم منصوبے استعمال کررہا ہے،مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت تمام کشمیری مسلمانوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی خطہ میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔بھارت نے کشمیر میں اسرائیلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے باہر کے لوگوں کو علاقے میں بسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت بھارت کوجلد کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کریں گے۔
