صدر آزاد کشمیر نجیب نقی کا کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔

وہ آج مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تعلقات محض جغرافیائی بنیادوں تک محدود نہیں بلکہ اسلامی، نظریاتی اور روحانی رشتوں پر قائم ہیں۔

ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی اور قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے یہ ضروری ہے۔

↑
Exit mobile version