بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گیری سوبرز کے درخشاں کیریئر نے کرکٹ کی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے، پاکستان کرکٹ بورڈ

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راونڈر گیری سوبرز انتقال کر گئے۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیے جانے والے سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سر گیری سوبرز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور 235 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 383 میچز کھیلتے ہوئے 28 ہزار سے زائد رنز بنائے اور ایک ہزار سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔سر گیری سوبرز کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹسمین تھے جنہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے مارے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 1959 میں ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کے دوران سر گارفیلڈ سوبرز کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات تھی۔ ان کی شاندار صلاحیتوں نے پاکستان کی سرزمین کو رونق بخشی، جبکہ ان کے درخشاں کیریئر نے کرکٹ کی دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ، کیریبین کرکٹ برادری، سر گارفیلڈ سوبرز کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button