خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ ہر بچی کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ملے، ہر خاتون کو برابر کے مواقع میسر ہوں، اور ہر ماں اور بیٹی عزت، تحفظ اور اُمید کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

وہ آج اسلام آباد میں خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی نویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو پنجاب آنے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ پاکستان کی بھرپور ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کا خود مشاہدہ کر سکیں۔

Exit mobile version