پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ پر صدر رجب طیب اردوان، وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ترک عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری محبت پر مبنی ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یکجہتی کا یہی غیر متزلزل جذبہ آج بھی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات اب ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

انہوں نے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ترک بھائیوں اور بہنوں کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

↑
Exit mobile version