کویت نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل (نیوی) سیف عبدالہادی الہملان نے آج اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد آمد پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
