سرینگر 12جولائی ( ITeA) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر صورہ ہسپتال سے جاری ایک بیان میں 13جولائی 1931 سے ابتک کے تمام شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد طویل عرصے سے مسلسل جاری ہے ۔ سرینگر صورہ ہسپتال میں زیرعلاج پیر عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ1931کے شہدا ء کی قربانیاں جاری جدوجہدآزادی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔علیل عبدالصمدانقلابی نے کہا کہ شخصی راج سے آزادی حاصل کرنے کیلئے پوری کشمیری قوم 13 جولائی کے شہدا کی مرہون منت ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور موجودہ جدوجہد 13جولائی 1931کے شہدا کی تاریخ کا تسلسل ہے۔
علیل سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت دُنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے جو کشمیری قوم کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے لیکن ہر با ر اسے ناکامی کا سامنا رہا۔بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ دھوکا دہی کی لمبی اور شرمناک تاریخ ہے جو کشمیر کے عوام نہیں بھول سکتے۔
علیل سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ آج 2026ء بھارت نے حریّت پسند رہنماؤں کوغیرقانونی طور پر پابندِ سلاسل کر رکھا ہے، جن میں مسرّت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبّیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر رہنما، کارکنان اور نوجوان شامل ہیں۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ یہیں پراختتام پذیر نہیں ہوتا بلکہ انڈین فورسز ان اسیروں پر بے پناہ تشدّد بھی کر رہی ہیں، تاکہ یہ آزادی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، لیکن کشمیری باشندے تشدّد کے ہر ہتھکنڈے کا جواب آزادی اور پاکستان سے اظہارِ محبّت کی صُورت دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں اُن پر تشدّد مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔
علیل سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کے عوام آزادی کی صبح تک بھارتی جبر کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔
علیل سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہا کہ بزرگ حریّت پسند رہنما، سیّد علی گیلانی مرحوم کشمیریوں کا لہو اس نعرے سے گرماتے تھے کہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ سیّد علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری شہداء کی قبروں پرکروڑوں رحمتیں نازل فرمائے، آمین جموں کشمیر کی آزادی کا سورج ان شاءاللہ ضرور طلوع ہوگا، کیوں کہ ظلم کی رات، چاہے کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سورج کی کرنوں کو اندر داخل ہونے سے روک نہیں سکتی۔
آخر پر علیل سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کشمیری حریت پسند خالد شبیر صاحب، کے والد صاحب کی وفات پر دلی تعزیت پیش کی اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی تمام لغزشوں کو معاف فرما کر اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپ سب کو اس مشکل گھڑی میں حوصلہ دے۔مرحوم و مغفور حاجی غلام محمد نائیک صاحب کے گذر جانے سے ہم نے ایک ایسا مدہبی اور سماجی رہنما کھو دیا ہے جو اپنی پوری زندگی عوام کی بہبود کے لئے کام کرتا رہا، برائے مہربانی میری تعزیت قبول فرمائیں، اور اپنے اہل خانہ کو بھی پہونچادیں خدائے بزرگ و برتر سے میں یہی دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو اور آپ کے سبھی گھر والوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی ہمہ گیر خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العٰلمین

