نائب وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے منشور اور معاہدوں کی پاسداری کے پختہ عزم کا اعادہ


نائب وزی اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی امیدوار ریبیکا گرین سپین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد ، اصولوں اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پائیدار عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خصوصاً جموں و کشمیر کے تنازع اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔

نائب وزیر اعظم نے عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اقوام متحدہ کے نظام کے اہم کردارکوبھی اجاگر کیا۔

Exit mobile version