بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی پائیدار ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان، پارلیمانی رہنماؤں اور صوبائی کابینہ کے وفد سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان کے درمیان قریبی رابطہ، تعمیری تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی صوبے کی ترقی، امن و استحکام کے فروغ، عوامی خوشحالی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے انتہائی اہم ہے۔وفد کے ارکان نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

Exit mobile version