آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد

آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے۔مظفرآباد، میرپور، بھمبر، کوٹلی اور دیگر اضلاع میں معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں، جبکہ تمام بازار اور کاروباری مراکز کھلے ہوئے ہیں۔

ریاست بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بھی پوری تیزی سے جاری ہیں، جو امن و امان اور استحکام کی عکاسی کرتی ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاجی کال کو مسترد کرتے ہوئے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پرامن، باشعور اور ذمہ دار شہری ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے عزائم کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

Exit mobile version