وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی اور ان کی جماعت پراسپیرٹی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوستانہ تعلقات مسلسل مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم ابی احمد علی اور ایتھوپیا کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے وزیراعظم ابی احمد علی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
