وزیراعظم نے ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے، جبکہ سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون و آئی ٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اس کے ارکان ہوں گے۔

کمیٹی بل کی بعض شقوں پر اٹھائے گئے تحفظات کا جائزہ لے گی، جن میں رائٹ آف وے فریم ورک سے متعلق سیکشن 2(qb)، 2(ma)، اور سیکشن 27A و 27B شامل ہیں۔

کمیٹی ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کے قیام کے لیے رائٹ آف وے، نجی املاک اور ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بل کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے اور جلد از جلد اپنی تجاویز پیش کی جائیں۔

Exit mobile version