پاکستان اور بنگلہ دیش نے بلدیاتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
