پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے مقصد سے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیر ریلوے حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔وزیر نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے کوریڈور کو ایک تاریخی منصوبہ قرار دیا جو علاقائی تجارت، اقتصادی انضمام اور رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔علیشیر تختائیف نے پاکستان کے ساتھ ریلوے کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں ازبکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان اور ازبکستان کا ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
