محسن نقوی کی علمائے کرام سے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی اپیل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں اور معاشرے کے تمام طبقات میں اتحاد قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔وہ آج اسلام آباد میں قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر داخلہ نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے سے فرقہ واریت کے خاتمے کی کوششوں میں قومی پیغام امن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ ان تمام عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں یا دہشت گردی کی کسی بھی شکل میں ملوث ہیں، اور ان سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کریں۔

Exit mobile version